ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ہیلی کاپٹر کے ذریعہ مصنوعی بارش کرائے گی یوگی حکومت

ہیلی کاپٹر کے ذریعہ مصنوعی بارش کرائے گی یوگی حکومت

Sun, 21 Oct 2018 20:08:06  SO Admin   S.O. News Service

الہ آباد21اکتوبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)یوپی کی یوگی حکومت اب بارش نہ ہونے سے خشک سالی کی نوبت آنے پر صوبے میں مصنوعی بارش کرائے گی۔حکومت نے اس کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔یوگی حکومت نے مصنوعی بارش کے لیے آئی آئی ٹی کانپور کے سائنسدانوں سے سمجھوتہ بھی کر لیاہے۔اس کے تحت یوپی حکومت پہلے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اونچائی سے بادلوں پر پہلے نمک اوراس کے بعدبرف چھڑکاؤ کرائے گی۔اس سے بادل نیچے آ جائیں گے اور خودبہ خودبارش ہونے لگے گی۔اسے سب سے پہلے بندیل کھنڈ کے مہوبہ ضلع اور پوروانچل کے مرزا میں پتھریلی جگہوں پر استعمال میں لایا جائے گا۔

یوگی حکومت کے آبپاشی محکمہ کے کابینہ وزیر دھرم پال سنگھ کے مطابق مصنوعی بارش سے کئی مقامات پر کافی تیز بارش ہونے کاخدشہ ہے، اس لیے اسے مہوبہ ضلع کے سٹونی علاقے میں استعمال کے طور پر آزمایا جائے گا۔وزیرکادعویٰ ہے کہ مصنوعی بارش سے نہ صرف فصلوں کو بچایا جا سکے گا، بلکہ گراؤنڈ واٹر لیول بھی ٹھیک ہو جائے گا۔

آبپاشی وزیر دھرم پال سنگھ نے الہ آبادمیں بتایا کہ مصنوعی بارش کرانے کے حکومت نے سب سے پہلے چین سے رابطہ کیاتھا۔چین سے اپنی ٹیکنالوجی دینے کے لیے دس کروڑ روپے کی مانگ کی تھی۔حکومت یہ رقم دینے کو تیار ہو گئی تو چین نے اپنی ٹیکنالوجی کسی بھی قیمت پر دینے سے صاف انکار کر دیاہے۔ اس کے بعدآئی آئی ٹی کانپور کے سائنسدانوں سے بات کی گئی ہے۔یہاں کے سائنسدانوں نے کافی کم خرچ پر نہ صرف نئی ٹیکنالوجی ایجاد کر دی، بلکہ جلد ہی اس کا ٹرائل بھی کرانے کا یقین دلایا۔وزیرکادعویٰ ہے کہ مصنوعی بارش سے یوپی کو کافی فائدہ ہوگا۔


Share: